۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
مقتدی صدر

حوزہ/ عراقی الصدر تنظیم کے رہنما سید مقتدی صدر نے امریکی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اپنی افواج کو فوری طور پر عراق سے واپس بلا لے۔ ہمارا ملک ہرگز اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کو قبول نہیں کرے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی الصدر تنظیم کے رہنما سید مقتدی صدر نے امریکی حکومت سے اپنی افواج کو فوری طور پر واپس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ملک ہرگزاسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی اجازت نہیں دے گا۔

انہوں نے ایک نیوز کانفرنس کو بتایا کہ نئی امریکی صدارت کے آغاز کے موقع پر، علاقائی اور بین الاقوامی تنازعات سے دور رہنے کے لئے قابض اور جابر حکومت کو جمہوری اور پارلیمانی قوانین کے تحت عراق چھوڑنا ہوگا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ مقتدی الصدر نے عراقی پارلیمنٹ کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے حوالے سے متنبہ بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کبھی اجازت نہیں دیں گے، چاہے اس راہ میں ہمارا خون بہانا ہی کیوں نہ پڑے۔

الصدر تحریک کے رہنما نے تمام سیاسی جماعتوں سے بہت جلد کامیاب انتخابات کرانے میں اہم کردار ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات باہمی مفاہمت اور پر امن طریقے سے ہونا چاہیے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .